سانحہ مری میں ایسا کیا ہوا تھا۔ 11

سانحہ مری میں ایسا کیا ہوا تھا۔

سانحہ مری میں ایسا کیا ہوا تھا۔

از قلم: مبشر عزیز

میں ایسے موضوعات پر بہت. کم قلم اٹھاتا ہوں جو متنازعہ ہوں یا جن پر. بہت کچھ لکھا جاچکاہوتا ہے یا لکھا جارہا ہوتا ہے. اگر لکھنے کی جسارت کر بھی لوں تو بہت .احتیاط کے ساتھ کیونکہ ہمارے یہاں بغیر. سوچے سمجھے ملزم ٹھہرا دینا بہت آسان ہے. میں سانحہ مری کے متاثرین، ذمہ داران، حکومت. سماجی تنظیموں، ہوٹل مالکان یا ادھر کے. باسیوں پر کچھ نہیں لکھنا چاہتا کیونکہ. ان پر ہر دوسرا بندہ بولے چلے جارہا ہے۔۔۔۔

مجھے اصل دکھ اس بات پر پہنچا کہ جب کچھ لوگوں نے سماجی پلیٹ فارم پر سانحہ کے متاثرین پر الزام دھرتے ہوئے کہا کہ “کیاہوا جو ہوٹل مالکان نے کرایے تیس چالیس ہزار کردیے تھے؟“ وہ تمام لوگ جو ادھر جاں بحق ہوئے اپنی اپنی گاڑیوں میں تھے مطلب امیر لوگ تھے تو وہ تیس چالیس ہزار بھردیتے تو کم ازکم جان تو بچ جاتی۔ منہ اٹھا کر چل پڑتے ہیں بلا بلا

سانحہ مری میں ایسا کیا ہوا تھا۔

ایسے لوگوں سے میں ہاتھ جوڑ کر التماس کرتا ہوں کہ کار قسطوں پر یا استعمال شدہ بھی خریدی ہوئی ہوسکتی ہے اور لازمی نہیں ہر گاڑی والا کروڑپتی ہو یا انتہائی امیر ہو۔ آج کل متوسط طبقے کے لوگوں نے بھی گاڑی رکھی ہوئی کیونکہ آج کل پورے خاندان کے ساتھ عوامی سفر مہنگا ہوگیا ہے اور خاندان کے ساتھ گاڑی میں سفر سستا پڑتا ہے۔ اب آتے ہیں کہ وہ آئے کیوں ؟؟؟ تو جناب بچوں کی خواہش پوری کرنا ہر ماں باپ کی خواہش ہوتی ہے اور موقعہ ملنے پر وہ ان کی خوشی پوری کرکے بےپناہ خوشی محسوس کرتے ہیں۔۔۔اب انہیں کیا پتا تھا کہ ان کے ساتھ ایسا ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔

آخری بات جو بے. چارہ اس دنیا سے چلا گیا تو اس کو برابھلا کہہ. کر آپ کو کتنے نفلوں کا ثواب ملے گا؟ .مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے. دعا کرنے کے بجائے ان پر لعن طعن کرنا یا برابھلا کہنا. کون سی اسلامی کتاب میں لکھا ہے؟ آئیے. ان تمام لوگوں کے لیے دعا کریں کہ .اللہ تعالٰی ان کی مغفرت کرے اور ان کے .لواحقین کو صبرجمیل عطا کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ .زندگی گزارنے کے لیے غیب سے مدد بھی .کرے آمین

دعاگو
مبشر عزیز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں