پومپائی کے جانورپومپائی شہر سے جو اپنی جان بچا کر نکلنے میں ناکام ہوئے۔ 11

پومپائی کے جانورپومپائی شہر سے جو اپنی جان بچا کر نکلنے میں ناکام ہوئے۔

پومپائی کے جانورپومپائی شہر سے جو اپنی جان بچا کر نکلنے میں ناکام ہوئے۔

24 اگست 79 عیسوی میں. پومپائی شہر سے جو اپنی جان بچا کر نکلنے. میں ناکام ہوئے وہ لوگ وہیں زندہ دفن ہو کر رہ گئے.سترہ سو سال تک یونہی راکھ اور گارے .کی تہوں میں مدفون ان کی ہڈیوں .کے ڈھانچے بھی ختم ہونے لگے یہاں تک کہ .انیسویں صدی کے آغاز میں ان کا سراغ مل گیا . اس قدیم شہر پر تحقیق سے تاریخ دان ان کی .روزمرہ زندگی کے بارے میں جو جان پائے

اس میں ان کے جانور بھی شامل ہیں۔

رومیوں کی طرز پر ہی پومپائیوں میں بھی جاہ و جلال اور شان و شوکت تھی ۔ انواع اقسام کے پودے اور جانور ادھر ادھر سے منگوائے جاتے تھے اسی وجہ سے بھی مختلف جانور تمام رومن سلطنت میں موجود تھے ۔ افریقہ سے پالتو بلیاں اور مشرقی علاقوں سے مور منگوائے جاتے تھے ۔ اسی طرح کتوں سے بھی شکار اور اپنے گھروں کی حفاظت کا کام لیا جاتا تھا اور ان کو پالتو جانوروں کے طور پر بھی لوگ اپنے ساتھ رکھتے تھے ۔ کام والوں جگہوں پر پتھر توڑنے اور گاڑیاں کھینچنے کا کام گدھوں سے لیا جاتا تھا۔

اس قدیم شہر کی کھدائی کے دوران ملنے والے جانوروں کی ہڈیوں میں بھیڑ بکریاں اور ہرن بھی شامل ہیں اسی طرح ان میں  مرغیاں ، کبوتر اور چوہے پالنے کے ثبوت بھی ملے ہیں  رومیوں کے جانوروں سے محبت کا ایک ثبوت کتے کی خوبصورت تصویر کا فن پارہ ہے جس کے نیچے cave canem  کے الفاظ تحریر ہیں ۔ یہ دنیا میں پائے جانے والے مشہور ترین کتوں میں سے ایک ہے ایک غراتے ہوئے طاقتور کتے کا سیاہ و سفید فن پارہ پومپائی کے آثار قدیمہ کی علامت ہے ۔

پومپائی کے جانورپومپائی شہر سے جو اپنی جان بچا کر نکلنے میں ناکام ہوئے۔

اپنے سیاہ گہرے بالوں اور تیز دھار والے چمکیلے دانتوں کے ساتھ یہ بڑا سا کتا ایسے لگتا ہے کہ تقریبا دو ہزار سالوں تک مشہور شاعر کے مزار کی رکھوالی پر معمور ہو اس تصویر کے نیچے لکھے cave canem کے لاطینی الفاظ جن کا انگریزی ترجمہ beware of the fog  اس کتے سے بچنے کا واضح اشارہ کرتے ہیں ۔ کتے کا یہ فن پارہ قدیم آبادی میں لائف سٹائل اور چوکیداری کی علامت ہے ۔

یہ پومپائی کے لوگوں .کی جانوروں سے محبت کا بھی اظہار ہے اس کتے کو آرفیئس. ( پومپائی کا مشہور شاعر) کے گھر سے. اس کے مکینوں کے چلے جانے کے بعد وہاں کی رکھوالی کے لئے باندھ دیا گیا تھا. اس کے گلے پہ نظر آتے سنہری موتی یقینا ایک .خوبصورت اور قیمتی پٹے پہ لگے ہوں گے. پومپائی میں پھٹنے والے آتش فشاں کا ملبہ جب پھیلنے لگا تو اس کتے نے خود کو .بچانے کی کوشش میں اوپر کودنا چاہا اور گلے. میں موجود زنجیر کی وجہ سے دم گھنٹے. سے ہلاک ہو گیا اور ہزاروں پومپائیوں کی طرح ملبے میں دفن ہو گیا ۔

سحر عندلیب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں